پاکستان میں جلدوائس ایکٹیویشن بینکنگ ایپس کا آغازہونے جارہا ہے

پاکستان میں جلدوائس ایکٹیویشن بینکنگ ایپس کا آغازہونے جارہا ہے
کیپشن: پاکستان میں جلدوائس ایکٹیویشن بینکنگ ایپس کا آغازہونے جارہا ہے

ویب ڈیسک: جلد ہی ہم صرف اپنی آواز کے ذریعے ایک دوسرے کو پیسے بھیج سکیں گے۔ فرض کریں آپ اپنے گھر والوں کو رقم بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن بینکنگ ایپس کے طویل اور پیچیدہ فنڈز ٹرانسفر مینیو میں جانا نہیں چاہتے۔ بس اتنا کہیں“زینب کو پیسے بھیج دو۔”

پروپاکستانی ویب سائٹ پرشائع رپورٹ میں اندرونی ذرائع کے ساتھ جلد وائس ایکٹیویشن ایپ بینکنگ کے آغازکا انکشاف کیا گیا ہے۔پاکستان کے بڑے بینکوں میں شامل یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اپنی موبائل ایپ میں وائس ایکٹیویشن فیچرز متعارف کرانے والا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف کسی کو رقم منتقل کر سکیں گے بلکہ بلز کی ادائیگی، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ چیک کرنے، موبائل فون بل ادا کرنے یا بیلنس ریچارج کرنے جیسے کام بھی صرف آواز کے ذریعے انجام دے سکیں گے۔

تاہم، ادائیگیوں کو چند الفاظ کہنے جتنا آسان بنانا سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی آپ کا فون اٹھا کر خود کو وصول کنندہ کے طور پر شامل کرنے کے بعد یہ کہہ سکتا ہے کہ تمام رقم اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے۔ امید ہے کہ یہ فیچر متعارف کراتے وقت مضبوط اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News