ویب ڈیسک: ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا پاک کالونی میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، مقابلے کے بعد شدید زخمی ہونے والے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے،ہلاک ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
کراچی کے علاقہ پاک کالونی کے قریب پولیس مقابلے کا واقعہ ہوا، پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو خطرناک ڈاکو مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ دو پستول اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد ہوا، ہلاک ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، تلاش ڈیوائس کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
ہلاک ملزمان کی شناخت ارشد اور سعید کے نام سے کرلی گئی،ہلاک ملزمان کراچی پولیس کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب نکلے، کراچی: ملزمان 19 سے زائد ڈکیتی، اسلحے، پولیس پر فائرنگ اور ڈکیتی کے مقدمات میں مفرور تھے، ملزمان بنک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔
ملزمان چار اضلاع کیماڑی، شرقی، سینٹرل اور کورنگی میں انتہائی سرگرم تھے، خواجہ اجمیر نگری اور ناظم آباد سے گرفتار ہوچکے تھے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے،مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔