عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 افسروں کو معطل کر دیا

عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 افسروں کو معطل کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق اور جیل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان کو بھی عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی اور جہاں کہیں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔ پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی قطعاً برداشت نہیں۔ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کر لیں۔ افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔