ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کا اطلاق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک رہے گا، جس دوران راغزئی بازار مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام گاڑیاں سکیورٹی فورسز سے کم از کم 50 میٹر کے فاصلے پر رکیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔