(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو وائٹ بال کیمپ میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے مزید 5کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا گیا۔ بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
پانچوں کھلاڑیوں کو آج کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پانچوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ کیمپ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ میں بلائے گئے پانچوں کھلاڑیوں کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے کیمپ کل سے 15 جولائی تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔