سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ، حادثات کے متاثرین کیلئے 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر

سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ، حادثات کے متاثرین کیلئے 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر
کیپشن: سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ، حادثات کے متاثرین کیلئے 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر

ویب ڈیسک: سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹریفک حادثات میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے 7 لاکھ روپے تک معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت حادثاتی متاثرین کو معاوضے کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ انہیں خودکار طریقہ کار کے ذریعے فوری ادائیگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی انشورنس پالیسیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں پالیسیوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو 1300 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

موٹر انشورنس کے نظام کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان تک توسیع دینے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد کے لیے لائف انشورنس اینیوٹی پراڈکٹس متعارف کرا دیے گئے ہیں، جبکہ فصلوں کی انشورنس کے فروغ کے لیے انشورنس کمپنیوں کا باقاعدہ کنسورشیم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News