الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور خزانہ کو کل طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور خزانہ کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور خزانہ کو کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکریٹری کل کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لئے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔