سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز ،35 فٹ حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ، رشید ، جاوید، ظہیر ، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر ، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی۔ 

حکام کے مطابق  دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،رواں ہفتے میں  758 کومبنگ آپریشنز کے دوران107 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 30394 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News