کورونا سے مزید 120 مریض چل بسے

کورونا سے مزید 120 مریض چل بسے

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 120 مریض جابحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,109 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 82,731 ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ52 ہزار 712مریض صحتیاب ہو چکے ہیںملک میں8,54,240مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال18,797اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 48,103 ٹیسٹ کئے گئے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔