گجرات، پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی قتل

گجرات، پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی قتل
گجرات ( پبلک نیوز) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، عدالت سے چند قدم کی دوری پر 22 سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ سیشن کورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر کچہری چوک میں پیش آیا جہاں پر پسند کی شادی کیلئے عدالت میں بیان دینے ائی 22 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا بعدازاں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس کا حکام کا کہنا ہے22 سالہ مقتولہ کی شناخت ہ منیبہ کے نام سے ہوئی ہے جو پسند کی شادی کے سلسلہ میں عدالت میں بیان دینے ائی تھی جسے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے سیف سٹی کیمروں کی کی مدد سے ملزما ن کی شناخت کی جاری ہے جلد ہی ملزمان کا گرفتار کرلیا جائے گا تاحال کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ تمام شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔