ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میاں عزیز الدین کاکاخیل نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کےدرخواست دوبارہ دائر کردی۔عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ درخواست میں موقف اختیار کیاکہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں اور اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے جبکہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے ، استدعا ہے کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی برطرفی کا حکم دیاجائے اوردرج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے،غیرقانونی و غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔