کراچی: بلیک میلنگ پر خاتون کی خودکشی

کراچی: بلیک میلنگ پر خاتون کی خودکشی

شادمان ٹاون میں خاتون کی خودکشی کے واقعہ پر پولیس تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لا سکی۔

تھانہ نور جہاں کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے میڈیا نمائندوں کو کیس کی تفصیلات بتانے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم فیضان نے خاتون کو بلیک میل کیا، خاتون نے خودکشی سے قبل آڈیو میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا بتایا تھا، وقوعہ بدھ کی شب ہوا جبکہ پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد علاقہ پولیس کو ہوش آیا،

خودکشی کرنے والی خاتون کے پڑوسیوں نے میڈیا کو علاقہ پولیس کی مجرمانہ غفلت کی طرف توجہ دلائی۔ پڑوسی خاتون کا معاملے پر کہنا تھا کہ شادمان ٹی این ٹی محلہ میں اوباش لڑکوں پر مشتمل گروہ ہے، جو خواتین کو ہراساں کرتا ہے،علاقہ پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو خاتون خودکشی نہیں کرتی، پولیس واقعات ہوجانے کے بعد ہی حرکت میں آتی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، یہاں بچیاں اور خواتین محفوظ تصور نہیں کر رہی، ہم یہاں سے نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔