پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

لاہو (پبلک نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عید پیکج دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے بدلے عید پیکج دینے کی تجویز دے دی۔

عید پیکج کے تحت ملازمین کو 8 ارب روپے تنخواہ کی مد میں اضافی فراہم کیے جائیں گے، عید پیکج کے تحت ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کیساتھ دے سکتے ہیں۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایپکا کو یہ تجویز دی گئی۔

سرکاری ملازمین نے چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایپکا قائدین ملازمین کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد حکومتی تجویز پر ردعمل دیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔