ویب ڈیسک: کرک پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے خلاف امانکوٹ، ٹیری کے پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری جدید ہتھیاروں سے لیس کارروائی میں شریک ہوئی۔
ڈی پی او کرک کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردوں کی موجودگی کے تناظر میں آپریشن کیا گیا، دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ذمہ داری ہے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی امن دشمنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی، پہاڑی و دور افتادہ علاقوں تک دہشت گردوں کا تعاقب ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین اہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوئی، دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار اور نذر آتش کیا گیا۔
ڈی پی او کرک نے بتایا کہ پہاڑوں میں دہشت گردوں کے محفوظ مورچے بھی تباہ کر دئیے گئے، کرک پولیس کا عزم ہے کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔