آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، آج فائنل راونڈ چل رہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز ہے، مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی ملاقات ہوئی ہے، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیرخزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات میں عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا۔ آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیےگئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔