پی پی ایس سی  کا امیدواروں کے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے حوالے سے نیا اہم فیصلہ 

پی پی ایس سی  کا امیدواروں کے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے حوالے سے نیا اہم فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے  امیدواروں کے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے حوالے سے نیا اہم فیصلہ  کیا ہے۔

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے حتمی منظوری دے دی ہے۔امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواستیں صرف مخصوص حالات میں قابلِ غور ہوں گی۔

 امیدوار طبی بنیادوں پر ، امتحانات کا باہمی ٹکراؤ، قریبی رشتہ دار کی شادی یا وفات درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ خواتین امیدواروں کے لیے حمل یا زچگی، قدرتی آفات یا سنگین امن و امان کی صورتحال  میں اہل ہوں گی۔

ترجمان کاظم مقدس کا کہنا ہے کہ  ایسی تمام درخواستوں کے ساتھ مستند اور قابلِ تصدیق دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواست تحریری امتحان سے کم از کم سات دن قبل جمع کروانا ضروری ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اگر درخواست دیں گے تو ان کے لیے امتحانی مرکز لاہور ہی ہوگا ۔درخواستوں کا فیصلہ میرٹ پر  تین سے پانچ ورکنگ دنوں کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری افضال احمد کا کہنا ہے کہ بغیر دستاویزی ثبوت کے کسی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News