(ویب ڈیسک ) محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔
راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کو سوئی گیس کمپنی نے ایسا جھٹکا دیا کہ ان کی نیندیں اڑ گئیں۔ صارف کو صرف چار ماہ کے دوران ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا گیا، جس نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔
راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور اس قدر بھاری بل ادا کرنا ان کے بس سے باہر ہے۔ جب وہ اپنی شکایت لے کر دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔
ادھر ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محکمے کے نوٹس میں آ چکا ہے اور بظاہر یہ ایک کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ لگتا ہے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ صارف کا بل درست کر کے نیا بل جلد جاری کیا جائے گا۔