جاپان اولمپکس کے لیےغیرملکی تماشائیوں کو اجازت نہیں ملے گی

جاپان اولمپکس کے لیےغیرملکی تماشائیوں کو اجازت نہیں ملے گی

ویب ڈیسک: جاپان نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ایونٹ میں صرف 18 فیصد غیرملکی شائقین شرکت کرسکیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے بیشتر شہری غیرملکی تماشائیوں کی آمد کے خلاف ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکام غیر ملکی شائقین کو اولمپکس مقابلے دیکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میںکوئی فیصلہ رواں ماہ کریں گے۔تاہم یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہو چکا ہے بس اس کے متعلق اعلان ہونا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اولمپکس مقابلوں کو رواں سال جون میں منعقد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اولمپکس مقابلوں کو گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔