اسلام آباد ( پبلک نیوز)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری شریف خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ٗشریف خاندان نے اپنے دور اقتدار میں قوم کا اربوں روپیہ بیرون ملک منتقل کیا ٗمنی لانڈرنگ کے پیسے سے شریف خاندان نے لندن میں جائیدادیں خریدیں ٗپانامہ دستاویزات نے بھی نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام میں اختیارات محدودہیں ٗقانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر اقدامات کیے جا سکتے ہیں ٗ20سال میں اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے گئے ٗ نواز شریف کے ایک فلیٹ کی قیمت 45ملین پاؤنڈ سے زائد ہے ٗمریم نواز نے کہا تھا کہ لندن میں ہماری کوئی جائیداد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بیرون ملک جانےکے فیصلے پراپیل کا حق ہمارے پاس ہے ٗشہباز شریف نے نواز شریف کی ملک واپس آنے کی گارنٹی دی تھی ٗنیب نے400ارب روپے قومی خزانےمیں جمع کروائے ٗہمیں حکومت ملی ہے لیکن نظام تبدیل نہیں ہوا ٗنظام کی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی جنگ جاری ہے۔