ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت/ گمراہ کن پروپیگنڈابےنقاب ہونےپر بھارت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’ دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانےپر ’’ دی وائیر ‘‘ کوبلاک کردیا، پابندی کی وجہ کرن تھاپرکے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات تھے، پراوین سواہنے کا کہنا تھا کہ بھارت پاک فضائیہ کےہاتھوں اپنےجیٹ طیاروں کےگرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا۔
پراوین سواہنے نے کہا 2019ء کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیاتھا، بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکوچھپادیاتھا،انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نےچھ ہلاکتوں کوتسلیم کیا تھا۔
بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصدکےطور پر چھپایاجا رہاہے، حالیہ نقصانات کومخصوص عزائم کیلئےکسی مناسب پروقت سامنےلایاجائیگا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اپنا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرچکی ہے،سچ سے خوفزدہ مودی اختلافی آوازوں کو بند کر رہا ہے مگر اس کا جھوٹ عیاں ہو چکا ہے،۔
’’ دی وائیر ‘‘ پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت سچ سامنےآنےپرشدیدبوکھلاہٹ کاشکار ہے۔
