کورونا ویکسین سائنو فارم اور موڈرنا کے سٹاک کی قلت

کورونا ویکسین سائنو فارم اور موڈرنا کے سٹاک کی قلت
اسلام‌آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا ویکسین سائنو فارم اور موڈرنا کی پہلی خوراک لگانے کا عمل روک دیا۔ پہلی خوراک لگانے کا عمل سٹاک کی قلت کی وجہ سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے اس سے پہلے بھی تمام صوبوں کو پہلی خوراک روکنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ صوبوں کی جانب سے پہلی خوراک روکنے کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا. اطلاعات ہیں کہ این سی او سی کی روکنے سے متعلق جاری کردہ ہدایات کے باوجود ابھی بھی سائنو فارم اور موڈرنا کی بڑی تعداد بطور پہلی خوراک لگائی جارہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پہلی خوراک لگانے سے دوسری ڈوز لگوانے والوں کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ دوسری ڈوز کے لیے سٹاک کی قلت سے قومی ویکسین مہم بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے پہلی ڈوز روکنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔