پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی مزیدوکٹیں اڑادیں

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی مزیدوکٹیں اڑادیں
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں کی پی پی پی میں شمولیت۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بہاول پور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین شیخ دلشاد احمد پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خانیوال سے سید اسد عباس شاہ بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے وفاقی سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ کر بہاول پور سے تعلق رکھنے والے حافظ حسین احمد مدنی بھی پاکستان پیپلزپارٹی کو پیارے ہو گئے ہیں. واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کے لیے بلاول بھٹو نے ادھر کا رخ کیا ہے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔