جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل ہے،سلامتی کونسل میں پاکستان کی تصدیق

جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل ہے،سلامتی کونسل میں پاکستان کی تصدیق
کیپشن: جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل ہے،سلامتی کونسل میں پاکستان کی تصدیق

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نمائندے نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ لبنان میں پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق ابہام کیوں پایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نکتہ واضح طور پر جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ تھا، جس میں لبنان میں کشیدگی کم کرنے اور تصادم کے خاتمے کو شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News