(ویب ڈیسک )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ معمول کے مطابق کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال کھلے رہیں گے،حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم ادارے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا، وفاقی دارالحکومت میں 11 اپریل کو دفاتر بند رہیں گے۔