حریم شاہ ہنی مون منانے کیلئے ترکی کے ساحل پر موجود؟

حریم شاہ ہنی مون منانے کیلئے ترکی کے ساحل پر موجود؟
ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کے حوالے سے دعویٰ بلکہ تصدیق کی تھی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ اپنے اس دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کے لیے انھوں نے کہا تھا کہ وہ ہنی مون ترکی میں منائیں گی۔ اب ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں حریم شاہ کو موج مستی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنے فالوورز تفریح مہیا کرنے کے لیے اور ان کی توجہ کو اپنی جانب مبذول رکھنے کے لیے وہ آئے روز کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب انھوں نے ترکی کے ساحل پر جب یہ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کیں تو جنگل میں لگی آج کی طرح وائرل ہو گئیں۔
حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں انھوں نے آئمہ بیگ اور فرحان سعید کے گانے ‘ نہ چھیڑ ملنگاں نوں’، بی پراک کے گانے ‘بارش کی جائے’ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک عربی گانے کو بھی منتخب کیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے 28 جون کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔