شہباز گل کی گرفتاری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

شہباز گل کی گرفتاری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی ویڈیو فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو روکا اور انھیں باہر آنے کا کہا۔ تاہم بظاہر انہوں نے گاڑی کا دروازہ نہیں کھولا تو اہلکاروں نے زبردستی اسے کھولنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ لگ بھگ درجن بھر اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر رکھا ہے۔ جب ڈاکٹر شہباز گل باہر نہ آئے تو ایک پولیس اہلکار نے بندوق مار کر گاڑی کا پچھلا دروازہ توڑا۔ اس کے بعد شہباز گل باپر نکلے تو انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر شہباز گل کو دوسری گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے لے گئے۔ https://twitter.com/UmarJavaidJutt/status/1557080592709128192?s=20&t=T3mthVUu1Y1T0s_tBB2CLA یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کے بعد شہباز گل کا پہلا بیان سامنے آ‌گیا گرفتاری کے بعد عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا پہلا بیان بھی سامنے آ‌گیا ہے۔ شہباز گل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ’فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ’صرف دبانے اور جھکانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ناکامی ہو گی۔‘ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہ کرینگے. https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1556961179896991744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1556961179896991744%7Ctwgr%5Eb0f87c08049b64148eb75a614fa62c1970934abc%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F75560%2F دوسری جانب شہباز گل کی گرفتاری پر پارٹی چیئرمین عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔ عمران خان نے لکھا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم اس حکومت کو قبول کر لیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔