ویب ڈیسک: سکھ برادری کے باوقار اسکالر اور خالصتان تحریک کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب کی کھل کر حمایت کر دی۔ سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا۔ چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ خاک میں مل گئی۔ بھارت 35 ممالک میں ایڈہاک ڈیلیگیشن بھیج کر فالس فلیگ چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عسکری اور سفارتی رتبہ عالمی سطح پر مزید بلند ہوا۔ بھارتی حکومت اور جھوٹ پر مبنی بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹا بیانیہ دہرا رہا ہے۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ تحقیقی صحافی احمد حسن العرابی اور مرتضیٰ سولنگی نے "The War That Changed Everything" کتاب میں سچ بے نقاب کیا۔ 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب پہلگام اور دیگر واقعات پر مبنی اہم شواہد سامنے لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو چٹھی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں کا کھیل تھا۔ پلوامہ واقعے میں بھی بھارت نے اسی کہانی کو دہرایا۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ پاکستان کیلئے بھارت کو سبق سکھانے کا تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔ آئی ایس پی آر کی بریفنگز کے حقائق اب کتابی صورت میں بھی دنیا کے سامنے لائے جا رہے ہیں۔ کتاب کے شائع ہونے کے بعد حقائق عالمی سطح پر آشکار ہوں گے۔
ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان کو متنازع قرار دینے میں مصروف ہے۔ عالمی سکھ برادری میں ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان پر وسیع ردعمل سامنے آیا جس سے مودی سرکار پریشانی کا شکار ہے۔