پاکستانی خاتون جو ہر ہفتے دلہن بنتی ہے!!

پاکستانی خاتون جو ہر ہفتے دلہن بنتی ہے!!

ویب ڈیسک: شوق بہت بڑی چیز ہے، بہت سے لوگ شوق میں کچھ عجیب و غریب کام کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ شوق کی وجہ سے عورت ہر ہفتے دلہن بن جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی عجیب شوق رکھنے والی خاتون کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو پاکستان میں ہی رہتی ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ لاہور میں رہنے والی یہ خاتون ہر جمعہ کو سولہ میک اپ کر کے دلہن بنتی ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ خاتون گزشتہ 16 سال سے یہ کام کر رہی ہے۔ جب لوگوں کو اس خاتون کے عجیب و غریب شوق کا علم ہوا تو وہ یہ سن کر دنگ رہ گئے۔اس خاتون کا نام حرا ذیشان ہے۔ حرا کی عمر 42 سال ہے۔ ہر ہفتے جمعہ کے دن وہ زینت کر کے دلہن کی طرح تیار ہو جاتی ہیں۔ حرا دلہن کا لباس پہنتی ہیں، ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگاتی ہیں اور شادی کے زیورات بھی پہنتی ہیں۔ اس کے بعد وہ دن بھر شادی کے جوڑے میں رہتی ہیں۔

حرا ذیشان نے خود بتا دیا کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 16 سال قبل بہت بیمار ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ والدہ کی طبیعت بگڑنے پر ماں نے ہسپتال میں ہی اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی موت سے پہلے شادی کرنا چاہتی ہے۔ حرا کی شادی کی بات اس شخص سے ہوئی جس نے انکی ماں کو اسپتال میں خون دیا تھا۔ ماں کی خوشی کے لیے حرا ذیشان راضی ہوگئیں۔

حراکا کہنا ہے کہ ہسپتال میں شادی کے بعد ان کی رخصتی رکشے میں ہوئی۔ جس دن ان کی شادی ہوئی، انہوں نے نہ تو میک اپ کیا اور نہ ہی وہ تیار تھیں۔ اپنی زندگی کے اہم ترین دن دلہن کے جوڑے میں تیار نہ ہونا اس کے لیے مایوسی کا باعث تھا۔ حرا ذیشان نے بتایا کہ ان کی والدہ شادی کے چند روز بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے جمعہ کو دلہن بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھماکا ہوا تھا جس کی آواز سے ان کا ذہن متاثر ہوا اور وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد مرض مزید بڑھتا گیا، شوہر مجھے اسپتال لے گئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ انہیں کوئی بھی صدمہ نہ پہنچے اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کریں۔

حرا نے بتایا کہ ڈاکٹر نے شوہر سے کہا کہ انہیں مصروف رکھیں اور شوہر کو معلوم تھا کہ مجھے سجنے سنورنے کا بہت شوق ہے، وہ پاکستان میں تھے تو میں ہر جمعے دلہن کی طرح تیار ہوجاتی تھی اور جب وہ بیرون ملک چلے گئے تو ایک دن گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تیار نہیں ہوئیں تو وہیں سے میں نے ہر جمعہ کو دلہن کی طرح تیار ہونا شروع کردیا۔ حرا ذیشان نے بتایا کہ ان کے 4 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور بیٹی ہیں، دو بچوں کا انتقال ہوچکا ہے، حرا کا کہنا تھا کہ شوہر نے مجھے ڈپریشن سے نکالا، ان کی چھٹی جمعے کو ہوتی تھی تو میں جمعے کو دلہن کی طرح تیار ہوجاتی تھی اسی وجہ سے میرا نام جمعہ کی دلہن پڑ گیا۔

حرا نے بتایاکہ شوہر کے دور ہونے کے باوجود جب وہ ہر جمعہ کو دلہن بنتی ہے تو انہیں بہت خوشی ملتی ہے۔ اس سے ان کی تنہائی بھی کم ہوتی ہے۔ اسی لیے وہ 16 سال سے یہ کام کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔