کے پی حکومت اگر فوجی انخلاء کی کوشش کرے گی تو گورنر راج مجبوری بن جائے گا، بلاول بھٹو

کے پی حکومت اگر فوجی انخلاء کی کوشش کرے گی تو گورنر راج مجبوری بن جائے گا، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا  حکومت اگر فوجی انخلاء کی کوشش یا دہشتگردوں کی سہولت کار بنی تو گورنر راج مجبوری بن جائے گا۔

بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہو لیکن  سیاسی پارٹی کو کے پی میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ   کے پی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے۔ کے پی کی سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر     گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا۔ کے پی حکومت اگر فوجی انخلاء کی کوشش کرے گی تو گورنر راج مجبوری بن جائے گا۔ کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان ایک بار پھر خطرناک دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کوبھارت خلاف حالیہ جنگ میں فتح  ہوئی،پاکستان نے بھارت کے6جہاز گرائے، آج بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو خطرہ ہے،دہشت گردافغانستان سے پاکستان  میں آکر دہشت گردی کرتے ہیں،دہشت گردی پاکستان  کیلئےسنگین خطرہ،مسلح ا فواج  مقابلہ کررہی ہے،سیاست اپنی جگہ لیکن ہم اپنے ملک اورفوج کےساتھ کھڑاہوں۔

Watch Live Public News