اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے رابطے میں رہنا ضروری ہے، انشااللہ وفاقی ملازمین کا احتجاج ختم ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے کو پذیرائی نہیں ملی، اب پی ڈی ایم ہر احتجاج میں جھنڈے لے کر پہنچ جاتی ہے، ن لیگ نے خزانہ خالی چھوڑا اور اداروں پر توجہ نہیں دی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود معیشت کو بہتر کیا، بہت جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے، صنعتوں کو بحال کیا اور ایکسپورٹس پر توجہ دی، ملک کا بہتر وقت آنے والا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتی ترجیح ہے۔