پیپلزپارٹی کےبغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کےبغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول بھٹو
کیپشن: پیپلزپارٹی کےبغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول بھٹو

پبلک نیوز: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی کسی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام میں گئے اور بتایا کہ نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے ایسی حکومت بنےجس سے سیاسی استحکام آئے۔

حکومت سازی سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ابھی تک مکمل انتخابی نتائج سامنے نہیں آئے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون کہاں حکومت بنارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں یہ ہے کہ سیاسی استحکام لانےکی کوشش کریں، الیکشن تو ہوگیا اب عوام کیلئےمثبت تبدیلی لانا ہوگی۔

الیکشن سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اکیلا حکومت نہیں بناسکوں گا تو اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد نہیں کرسکتا، سی ای سی کی میٹنگ بلا کر ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

 بلاول نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام جتنا کم ہوگا اتنا ہی عوام کیلئے ڈیلیور کرسکیں گے، بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے مفاہمت کا راستہ اپنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کامیاب منصوبے سندھ میں کیے وہ بلوچستان میں شروع کریں گے، 6 ماہ کے اندر بلوچستان مین این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال بناوٗں گا۔

Watch Live Public News