جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس کی دوڑ سےباہر،عارضی جج بنادیاگیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس کی دوڑ سےباہر،عارضی جج بنادیاگیا
کیپشن: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس کی دوڑ سےباہر،عارضی جج بنادیاگیا

ویب ڈیسک:  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی آئین کے آرٹیکل 181 کے تحت  عارضی تعیناتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے جسٹس میاں گل حسن کی تعیناتی کی رائے دی تھی، سپریم کورٹ کا عارضی جج بننے کے بعد جسٹس میں گل حسن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک جج کی تعینات مخصوص مدت کیلئے ہوتی ہے جبکہ عارضی جج کی کوئی آئینی مدت مقرر نہیں،آئین کے مطابق صدر مملکت جسٹس میاں گل حسن کی بطور عارضی جج تعیناتی کریں گے،6 ججز کا نوٹیکفیشن ہونے کے ساتھ ہی جسٹس میاں گل حسن کا الگ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News