عدالتی حکم کے تحت بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت

عدالتی حکم کے تحت بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت
کیپشن: عدالتی حکم کے تحت بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ وہ علیمہ خان سے ملاقات کیے بغیر جیل روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو "فرینڈ آف کورٹ" مقرر کر کے بانی پی ٹی آئی کی بیرک تک رسائی دینے کا حکم دیا۔ توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ سلمان صفدر کو آج ہی اڈیالہ جیل جانا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی حالت زار پر کل تک تحریری رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اور مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Watch Live Public News