پنجاب حکومت کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر سردیوں کی شدت میں اضافےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

طلباء کی صحت کی بہتری کیلئے وزیر تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا ۔

اپنے بیان میں وزیرتعلیم نے کہا کہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔  فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔ تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آراء آئیں۔سروے میں 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے۔

وزیرتعلیم نے حکم دیا کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔ 

Watch Live Public News