پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں تربیتی مشقیں۔ زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں جدید اور بغیر پائلٹ جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News