گلگت بلتستان ( پبلک نیوز) میں کورونا کیسسز کی بڑھتی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسسز میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم کوئی مریض وینٹیلٹر میں نہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کا حب ہے پوری دنیا سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام اور سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔