سونا  فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا ہو گیا

سونا  فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا ہو گیا
کیپشن: سونا  فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی خرید و فروخت سے وابستہ حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27 سینٹس کی بڑی کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جو حالیہ دنوں میں ہونے والی نمایاں ترین گراوٹ میں شمار کی جا رہی ہے۔

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 627 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے تک آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 385 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 929 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 352 روپے کم ہونے کے بعد 5 ہزار 893 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ 6 جون کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 124 ڈالر فی اونس کم ہوئی تھی، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہوا تھا۔





Watch Live Public News