حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تحقیقات کرائی جائیں گی

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تحقیقات کرائی جائیں گی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت کا حدیبیہ پیپر ملز کیس کا از سر نو تحقیقات کرانے کا فیصلہ، فیصلہ قانونی ٹیم کی وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے تحقیات شروع کرنے کی ہدایات دی جائیں گی۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد فواد چوہدری کا موقف سامنے آیا ہے کہ ‏حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔ اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں۔ جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔ اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔