افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم ہو گئے. سابق فوجی افسروں کا اپنے بیانات میں کہنا تھا کہ ہر اِختلاف قابلِ احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پرآگئی ہے، ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں,ہمیں فوج پر فخر ہے، پاک فوج کو کام کرنے دیں,الزام برداشت نہیں کریں گے. سابق افسروں نے سوال پوچھا کہ کیایہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی جاری ہے، جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خُود غدار ہیں.