پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب، پٹھان کوٹ کےشہری کی ویڈیومنظرعام پر

پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب، پٹھان کوٹ کےشہری کی ویڈیومنظرعام پر
کیپشن: پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب، پٹھان کوٹ کےشہری کی ویڈیومنظرعام پر

ویب ڈیسک:بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)" کے تحت بھرپور اور منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ پاک افواج کی جوابی کارروائی سے بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ کے ایک بھارتی شہری کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ علاقے کی تباہ کن صورتحال بیان کر رہا ہے۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے کہ " پٹھان کوٹ میں بہت برے حالات ہیں، یہاں حملہ ہوا ہے اور شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔"

اطلاعات کے مطابق  پٹھان کوٹ پر حملے کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے اور متعدد ہلاکتوں کی غیر مصدقہ خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا اس حوالے سے خاموش ہے جبکہ سوشل میڈیا پر عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب افواجِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

Watch Live Public News