’سیاسی دباؤ قبول نہیں، فیصلے مرضی سے کیے جائیں گے‘

’سیاسی دباؤ قبول نہیں، فیصلے مرضی سے کیے جائیں گے‘
لندن: وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں یہ طے ہوا ہے کہ سیاسی امور پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، تمام فیصلے مرضی سے ہی کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں اتفاق رائے سے یہ طے پایا گیا ہے کہ تمام فیصلے مرضی سے ہی کئے جائیں گے، سیاسی اور ملکی امور سے متعلق کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گذشتہ رات مصر میں کوپ 27 کانفرنس کے اختتام پر پاکستان واپس آنے کے بجائے نجی ائیر لائن کے ذریعے سے لندن پہنچے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت اہم ملکی امور پر مشاورت کی گئی ہے، ملاقات میں آئندہ کی سیاست اور حکمت عملی سے متعلق بھی بات چیت بھی کی گئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور آئندہ انتخابات سمیت تمام امور پر مشاورت بھی کی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید ایک روز قیام کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔