لاہور(پبلک نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا اہم اعلان، پاکستان مسلم لیگ (ن) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی. محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک وقوم کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا. پاکستان مسلم لیگ (ن) کل ملک بھر میں محسن پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کرے گی. شہباز شریف کی ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت م، ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لئے کل فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما، کارکنان شریک ہوں گے.