اسلام آباد: اےسی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اےسی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: اسلام آباد: اےسی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: قتل کے ایک مقدمہ میں دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے ہمیں۔ اس کی خبرچلاؤ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قتل کے مقدمہ میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے نہ آنے کے معاملے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نےاے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ دوران سماعت معزز جج نے ریمارکس دیے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے ہمیں اسکی خبر چلاؤ۔

Watch Live Public News