نور خان ایئربیس پر امریکی اور ایرانی طیاروں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کر دیا

نور خان ایئربیس پر امریکی اور ایرانی طیاروں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: نور خان ایئربیس پر امریکی اور ایرانی طیاروں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر ایک حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جہاں امریکی اور ایرانی طیارے ایک ساتھ کھڑے نظر آئے، جو عالمی سطح پر غیر معمولی اور نایاب لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ایسا منظر تاریخ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ  ہوں۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور متوازن خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت روابط برقرار رکھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کا اعلیٰ سطحی وفد جنگ بندی کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان میں موجود ہے۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات جلد ہوں گے۔

Watch Live Public News