کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی ، ہمیں اس حال اکیلا نہ چھوڑیں ، افغانستان انتشار کا شکار ہے، میرے ملک میں امن ہونا چاہئے ، میرا ملک افراتفری کا شکار ہے۔ https://twitter.com/rashidkhan_19/status/1425057234300641317 سوشل میڈیا پر اپنے ایک درد ناک پیغام میں لکھا کہ دنیا کے پیارے رہنماؤ !میرا ملک افراتفری کا شکار ہے، بچوں اور خواتین سمیت روزانہ ہزاروں بے گناہ لوگ کا قتل عام ہو رہا ہے، جائیدادیں اور گھر تباہ ہو رہے ہیں، ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں، ہمیں اس افراتفری میں اکیلا نہ چھوڑیں، افغانیوں کو قتل کرنا اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں ۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ https://twitter.com/rashidkhan_19/status/1425146390804680704 ایک دوسری ٹویٹ میں راشد خان نے لکھا کہ افغانستان میں جاری جنگ نے انسانیت دوستی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس موقع پر راشد خان نے دنیا بھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مجبور افغان خاندانوں کی امداد کرنا چاہ رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں فنڈز کی ضرورت ہے۔