بین الاقوامی ٹریولر اور ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے

بین الاقوامی ٹریولر اور ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔ وہ ہوا بازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر بھی ہیں۔ ان کی بنائی گئی جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوز 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں۔ دنیا کی تمام جہاز ساز کمپنیاں اپنے نئے جہازوں کی جائزہ ویڈیوز کیلئے سیم چوئی کی خدمات لیتی ہیں۔ سیم چوئی ائیر لائنز کی سروس پر گہری تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔ سیم چوئی پی آئی اے کی سروس اور شمالی علاقہ جات کی منظر کشی کریں گے۔ سیم چوئی نے کہا ہے کہ میں نے بہت ساری ائیر لائنز کو کور کیا ہے، مگر اس صنعت کے ارتقاء میں پی آئی اے کا بہت اہم کردار ہے۔ پی آئی اے کا دنیا میں کردار ایک بہت دلچسپ کہانی ہے، جس کو بیان کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 سال بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں اور ہمیشہ سے پاکستانی مہمان نوازی کا معترف ہوں۔ پاکستان کے جہاز پر سوار ہونے کے ساتھ ہی لگتا ہے آپ پاکستان آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر فرد ملتے ہی چائے اور کھانا کھلانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔

Watch Live Public News