بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید بھاری رقم نکالنے کا منصوبہ تیار

بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید بھاری رقم نکالنے کا منصوبہ تیار
لاہور ( پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام ہوجائیں تیار۔ بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 292 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ تیار۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا کا پلان۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر 292 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کا حکومتی پلان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے سے مالی سال 2023 تک صارفین پر 85 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جولائی میں بجلی مزید 2 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی جائے گی۔ اس اضافے سے صارفین پر ایک سال میں207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جون2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف18 روپے9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پلان منظور کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔