ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب اس فرنچائز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ان دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے پی سی بی کو توقع ہے کہ ملتان سلطانز کی بھی نیلامی میں اچھی قیمت ملے گی۔
پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز کی اوپن بڈنگ کی جائے گی اور جلد اس کا اشتہار دیا جائے گا۔ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور حالیہ آکشن کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے، اور پی سی بی کو امید ہے کہ ملتان سلطانز بھی اچھی قیمت پر فروخت ہو گی۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے حالیہ آکشن میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اور پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں حیدر آباد اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں۔