تاریخ رقم ، اٹلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

تاریخ رقم ، اٹلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب ڈیسک ) اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔

کرکٹ میں تاریخ رقم ہو گئی، فٹبال میں نام بنانے کے بعد اٹلی نے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ حالانکہ دی ہیگ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ ہار گئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اٹلی کسی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔

نیدرلینڈز نے بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 135 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

اس کے برعکس اسکاٹ لینڈ، جو گزشتہ 4 ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہے، اس بار آخری گیند پر جرسی سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔ جرسی نے ایک وکٹ سے میچ جیت کر اپ سیٹ تو کیا، لیکن نیدرلینڈز کی جانب سے اٹلی کو ہرانے کے بعد وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

اٹلی اور جرسی دونوں کے پوائنٹس برابر (پانچ) تھے، مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اٹلی نے 2026 ٹی20 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔

Watch Live Public News