ویب ڈیسک:معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جنہیں قتل کردیا گیا تھا آج سدھو موسے والا کی 32 ویں سالگرہ ہے اس موقع پر بھارتی پنجابی گلوکار کے 3 نئے گانے ریلیز ہوئے جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئے، ایک گھںٹے میں 1 ملین ویوووز جو کسی بھی گلوکار کے لئے ایک شاندار کامیابی تصور کی جاتی ہے۔
سدھو موسے والا کے 3 نئے گانے 0008، Neal اور Take Notes ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کئے گئے، جو ان کے نئے ای پی (Extended Play) البم 'موسے پرنٹ' کا حصہ ہیں۔

یہ گانے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئے ، ان تینوں گانوں نے ریلیز کے صرف ایک گھنٹے کے اندر ایک ملین ویوز حاصل کئے،یہ سدھو موسے والا کی ایک زبردست کامیابی ہے مگر وہ اس دنیا میں نہیں۔

ریلیز سے قبل سدھو کے والد بلکور سنگھ نے مداحوں کو عندیہ دیا تھا کہ اُن کے بیٹے کی سالگرہ پر کچھ 'نیا میوزک' سننے کو ملے گا، یہ ریلیز ایسے وقت میں سامنے آئی جب بی بی سی ورلڈ سروس پر 'دی کلنگ کال' کے ٹائٹل سے سدھو موسے والا کے قتل پر ایک دستاویزی سیریز بھی نشر کی جا چکی ہے، جس میں اُن کے قتل سے جڑے حالات و واقعات کو بیان کیا گیا۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا، جن کا اصل نام شبھدیپ سنگھ سدھو تھا، کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسہ کے گاؤں جواہرکے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔